
راولپنڈی ،عید الاضحی کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کی جامع مسجد میں ادا کی گئی،آر پی او، سی پی او ودیگر افسران کی شرکت
بہترین سیکورٹی فرائض سرانجام دینے پر بابر سرفراز الپا ،خالد ہمدانی کی راولپنڈی پولیس کو شاباشی
پیر 9 جون 2025 19:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے نماز عید ادا کی، نماز کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی،نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پولیس افسران و اہلکاران سے عید ملے، کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں فورس کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور سینئر افسران نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ کھانا کھایا،عید الاضحی کے موقعہ پر شہر بھر میں نماز عید کے لیے راولپنڈی پولیس کے 2700 افسران تعینات کیے گئے تھے،604 مساجد،62 کھلے مقامات،72 امام بارگاہوں پر عید کی نماز کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے،عید پر بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے،جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7 مصروف عمل ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
-
اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل
-
ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
-
اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے ‘ اس کاخمیازہ بھگتنا ہوگا.ایران
-
ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی اور 270 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکام کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی مکمل جانچ کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.