عیدالاضحی ایثار وقربانی کی لازوال مثال ہے،کراچی کے بلدیاتی ملازمین نے بہترین خدمات انجام دیں،سجن یونین

پیر 9 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر و بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کا تہوار ایثار وقربانی کی لازوال مثال ہے۔جس میں دنیا بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سنت پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو ذبح کرکے غربا ،مساکین ،ضرورتمندوں میں گوشت تقسیم کرتے ہیں۔

اس موقع پر صحت وصفائی اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لیے بلدیاتی ملازمین کا کردار اہم ہوتا ہے۔اب جبکہ چند سالوں سے صوبہ سندھ میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے قیام کے بعد سے صحت وصفائی کی بنیادی ذمہ داری سندھ سولڈ ویسٹ کے ادارے کی ہے۔لیکن اپنے سابقہ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ سولڈ کے افسران نے چار روز کے لیے کراچی بھر کے سینیٹیشن اسٹاف کی خدمات لی گئیں۔

(جاری ہے)

جس کو سرکاری عملے نے اپنے سابقہ تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے انجام دیا۔جبکہ آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے امور پرائیوٹ کنٹریکٹرز، پیٹی کنٹریکٹرز نے انجام دیں۔سید ذوالفقارشاہ نے عیدالاضحی کی نماز کے ایم سی کی سب سے بڑی مسلم اسٹاف کالونی سیمنٹ لائن کی جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ میں سینکڑوں بلدیاتی ملازمین کے ہمراہ ادا کی۔گائے کی قربانی کی اور اسٹاف کالونی کی صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کیا۔چونے کا چھڑکاؤ کیا اور خوشبو کا اسپرے بھی کروایا گیا۔