Live Updates

حج 2025،حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن (آج)سے شروع ہوگا

حاجیوں کی پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی

پیر 9 جون 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن (آج) منگل سے شروع ہوگا, ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن لایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حاجیوں کی پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پہلی پرواز سے مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے جبکہ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی، یہ حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہوگا۔حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔سرکاری رپورٹ کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جب کہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات