ہزاروں افراد پر مشتمل صنعت کے مستقبل کا فیصلہ چند لوگ کرنا چاہتے ہیں،ایکشن کمیٹی

پیر 9 جون 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔احتجاجی کیمپ میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششیں قابل مذمت اقدام ہے ہزاروں افراد پر مشتمل صنعت کے مستقبل کا فیصلہ چند افراد کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے کرپشن کی راہ ہموار اور بلوچستان کا پرنٹ میڈیا تباہی کاشکار ہو جائیگا۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اخباری صنعت کو تباہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے۔افسوس کا مقام ہے کہ بلوچستان کی اخباری صنعت گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہے اور حکومت مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک میں شدت لائی جائے گی اور پرنٹ میڈیا دشمن عناصر اور انکی سازشوں کو بے نقاب کیاجائے گا۔