لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرے ڈلاس اور آسٹن تک پھیل گئے

ٹرمپ کے امیگریشن اقدامات کے خلاف مظاہرے، امریکی فوج اور نیشنل گارڈ کی بھاری نفری تعینات

منگل 10 جون 2025 13:33

لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرے ڈلاس اور آسٹن تک پھیل ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر ردعمل جاری ہے اور لاس اینجلس میں چوتھے روز بھی احتجاج کی شدت برقرار رہی، جب کہ مظاہروں کا دائرہ منگل کو ریاست ٹیکساس کے شہروں ڈلاس اور آسٹن تک جا پہنچا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیلیفورنیا کی سب سے بڑی شہری آبادی والے شہر لوس اینجلس میں امریکی بحریہ کے تقریبا 700 میرینز تعینات کیے جا چکے ہیں۔لوس اینجلس پولیس کے سربراہ جم میکڈونل نے ایک بیان میں کہا کہ واضح ہم آہنگی کے بغیر میرینز کی تعیناتی پولیس کے لیے ایک بڑا عملی اور انتظامی چیلنج ہے۔