
نکولس پوران کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
منگل 10 جون 2025 13:43
(جاری ہے)
یہ سب میرے لئے ایک اعزاز ہے میں ہمیشہ اس کو یاد رکھوں گا۔
جو محبتیں شائقین اور میرے چاہنے والوں نے دی میں انکا دل سے شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں۔ آپ نے ہر مشکل لمحات میں مجھے ہمت دلائی ۔ میرے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی ساتھیوں کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گاکہ آپ کے یقین اور حمایت نے مجھے یہ سب کچھ حاصل کرنے میں میری مدد کی ۔ اگرچہ میرے کیریئر کا یہ بین الاقوامی باب بند ہو گیا ہے، لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور کرکٹ کے لئے میری محبت اور خدمات ہر وقت حاضر ہوں گی ۔نکولس پوران نے ویسٹ انڈیزکی طرف سے اپنا ڈیبیو 2016 میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کیا اور تین سال بعد انگلینڈ کے خلاف پہلی ون ڈے کیپ حاصل کی۔ان کو 2022 میں ویسٹ انڈیز کا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا گیا ۔انہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے لیے کنگس ٹاؤن میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں کھیلی ۔نکولس پوران نے 2024 میں اپنا سب سے اچھا سال گزارا تھا، جس میں انہوں نے 5 نصف سنچریوں سکورکیں ،انہوں نے 196.25 کے سٹرائیک ریٹ سے 524 رنز کے ساتھ آئی پی ایل 2025 کو ختم کرنے سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے (170)سے زیادہ چھکے لگائے تھے۔ نکولس پوران نے 26.14 کی اوسط اور 136.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2275 رنز بنائے۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 39.66 کی اوسط اور 99.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1983 رنز بنائے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ڈبلیو آئی نکولس پوران کا ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور تعریف کرتا ہے۔ہم ان کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان لمحات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو انہوں نے پورے خطے اور اس سے باہر مداحوں کو دیے۔ ہم ان کے سفر کے اگلے مرحلے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔نکولس پوران کو 61 ایک روزہ اور 106 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932مزید کھیلوں کی خبریں
-
3 ملکی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
للت مودی نے ہربھجن سنگھ کے سری سانتھ کو 'تھپڑ' والے واقعے کی ان دیکھی فوٹیج جاری کردی
-
حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کی منظوری دے دی
-
محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے بڑی شرط عائد کردی
-
افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دینے پر سلمان آغا ہنس پڑے، ویڈیو وائرل
-
ایشیاء کپ: اے سی سی، اماراتی بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹوں کی فروخت جاری
-
سہ ملکی سیریز: راشد خان کی شائقین سے پرامن رہنے کی اپیل
-
فلڈ ریلیف چیریٹی میچ، وسیم اکرم اور بابر اعظم کی شائقین سے عمران خان سٹیڈیم آنے کی اپیل
-
سیلاب زدگان کے لیے میچ، عمران خان کرکٹ سٹیڈیم سج گیا
-
ایشیا کپ میں پاکستان کیساتھ میچ، اماراتی بورڈ نے بھارتی بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیئے
-
حکومتی معاونت ملنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار
-
’مذہب میں رعایت موجود ہے‘، محمد شامی کا دوران رمضان میچ میں انرجی ڈرنک پینے پر ردعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.