Live Updates

سلمان علی آغا نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کا نام بتا دیا

حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور انہیں قومی کرکٹ کا درخشاں ستارا قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 جون 2025 12:13

سلمان علی آغا نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کا نام بتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون2025ء) قومی ٹی ٹونٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے چار اسٹار کھلاڑیوں کے نام بتا دیے۔
ایک مقامی نیوز چینل پر عید کے خصوصی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کپتان نے حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور انہیں قومی کرکٹ کا درخشاں ستارا قرار دیا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چار کھلاڑی ہیں جن کے گرد پاکستان کرکٹ کا مستقبل گھومے گا، حسن نواز، صائم ایوب، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاروں، میری رائے میں پاکستان کے لیے میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
31 سالہ سلمان علی آغا کے تبصرے لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ 3-0 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں کلین سویپ ان کی کپتانی کے دور کا ایک مضبوط آغاز تھا۔

(جاری ہے)

 
اس سیریز نے شائقین کو ملک کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی ایک جھلک بھی دی، حسن نواز اور محمد حارث نے پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 10 سے بین الاقوامی مرحلے میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔                                                                                                                      
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات