نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 10 جون 2025 14:24

نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین تلے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ جھمرہ روڈ گٹی چیرنگ کراس سٹاپ کے قریب نوبیاہتا 23 سالہ ساجد ولد رحمت علی سکنہ عدیل ٹاؤن 202 ر۔ب بھائی والا اور اس کی بیوی 21 سالہ رقیہ بیگم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹرین تلے آکر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق متوفی پاور لوم پر کام کرتا تھا اور ڈھائی ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر نو بیاہتا جوڑے نے فیصل آباد سے لاہور جانے والی بدر ایکسپریس ٹرین کے سامنے پٹڑی پر لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔