فیصل آباد‘ٹریفک حادثات کے دوران میاں بیوی‘ دو خواتین اور بچے سمیت 10افراد جاں بحق

نہر میں ڈوب کر 7سالہ بچی چل بسیُ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں 363ٹریفک حادثات‘ آگ لگنے کے 34واقعات

منگل 10 جون 2025 16:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)ٹریفک حادثات کے دوران میاں بیوی‘ دو خواتین اور بچے سمیت 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ نہر میں ڈوب کر 7سالہ بچی چل بسی جبکہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں 363ٹریفک حادثات‘ آگ لگنے کے 34واقعات رونما ہوئے جبکہ 863میڈیکل ایمرجنسی کی کالز موصول ہوئیں‘ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1526 افراد کو ریسکیو کر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا۔

واقعات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ جہانگیر موڑ پر ایک تیز کار کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار ارشد اسکی اہلیہ سلمیٰ اور بھانجی طیبہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ارشد اور اسکی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال 700 سے زائد سٹاف نے ضلع فیصل آباد بشمول تحصیل سمندری، جڑانوالا، تاندلیانوالا اور چک جھمرہ میں 41 ریسکیو پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

عید کے تینوں آیام کے دوران روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 363 واقعات پیش آئے۔ میڈیکل ایمرجنسی کی 863 اور آگ لگنے کی 34 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف ایمرجنسیز میں 1526 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران 04 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیوانسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 13 ایمرجنسی کالز پر جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔