Live Updates

آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا، مفتاح اسماعیل

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے، ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جس سے ملک کی گروتھ ہو، سابق وزیرخزانہ

منگل 10 جون 2025 18:20

آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں پیچھے ہوگئے ہیں، پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے، ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جس سے ملک کی گروتھ ہو۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، پاکستان میں ترقی کا ماحول نہیں، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کوئی بنیادی اصلاحات نہیں کیں، بجٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی، معیشت میں اصلاحات کی ضرورت ہے جو ہم نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام ہے، کوئی ڈیفالٹ کی بات نہیں کر رہا، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آگیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات