بہاول پور‘ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، 11ملزمان گرفتار‘ بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد

منگل 10 جون 2025 18:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے شراب فروشوںکے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 286لیٹر شراب معہ 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور،نوشہرہ جدید، عنائتی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44بور اور 07عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :