جسٹس سردار لیاقت حسین قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر بن گئے

صدر آزادکشمیر نے جسٹس سردارلیاقت حسین سے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے عہدہ کاحلف لیا

منگل 10 جون 2025 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے جسٹس سردارلیاقت حسین سے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کے عہدہ کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق بھی موجود تھے۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس جسٹس صداقت حسین راجہ، عدالت العالیہ کے جسٹس صاحبان جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان، جسٹس چوہدری خالد رشید، سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان،سابق سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق قائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر، سابق جسٹس شریعت کورٹ افتخار حسین بٹ،سابق جسٹس عدالت العالیہ میاں عارف حسین، سابق جسٹس عدالت العالیہ محمد حبیب ضیاء،سابق جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار عبدالحمید،سابق جسٹس عدالت العالیہ چوہدری جہانداد خان، چوہدری خالد یوسف کسٹوڈین جائیداد متروکہ، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں کشمیر شیخ مسعود اقبال، رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ اطہر علی خان،سابق وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی، مولانا سعید یوسف، وزراء حکومت فہیم اختر ربانی، سردار محمد حسین،چوہدری محمد اکبر ابراہیم، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، مشیرحکومت محترمہ نبیلہ ایوب،سیکرٹری حکومت ارشاد قریشی، ڈسٹرکٹ و سیشن ججز و ضلع قاضی صاحبان، وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل، صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید نجم الثاقب، صدر ہائی کورٹ بار راجہ یونس ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ سید مہرعلی شاہ بخاری، راجہ ظفر عمر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ، سید انیس گیلانی ایڈووکیٹ صدر سنٹرل بارایسوسی ایشن اورآزاد کشمیر کے تمام وکلاء ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری قانون محمد سجاد نے نوتعینات قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔