ثنا میر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے،سلمان علی آغا

منگل 10 جون 2025 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ثناء میر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سب کو ثنا میر پر فخر ہے، آپ اس کی حقدار ہیں۔