Live Updates

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ

منگل 10 جون 2025 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منگل کو ہائوس بزنس کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں قومی اسمبلی کے سترویں اجلاس برائے وفاقی بجٹ 2025-26 کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27 جون 2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کای گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا،۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی،22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ 23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی ،27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ ، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری، شیخ آفتاب اور ممبران قومی اسمبلی، شہلا رضا،اعجاز حسین جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر، ، نور عالم خان، سید امین الحق، شازیہ عطاء مری، ملک عامر ڈوگر، محترمہ زرتاج گل، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ، علی محمد خان نے شرکت کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات