Live Updates

آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کے لئے 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے مختص

منگل 10 جون 2025 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خزانہ ڈویژن کے 6 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 85 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ اور اسے مرکزی دھارے میں لانے کے منصوبہ کیلئے 16 کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار روپے، وفاقی حکومت میں پی ایف ایم پالیسی فریم ورک کے نفاذ کے منصوبہ کیلئے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے، پاکستان منٹ کو جدید بنانے اور اسے اپ گریڈ کرنے کے منصوبہ کیلئے 15 کروڑ روپے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ اکیڈمی اسلام آباد کیلئے 33 کروڑ روپے، وفاقی اور صوبائی سطح پر پی ایف ایم کے تحت آن لائن بلنگ سلوشن منصوبہ کیلئے 5 کروڑ روپے اور خواتین کیلئے مخصوص مالیات سے متعلق منصوبوں کیلئے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات