Live Updates

پی ایس ڈی پی کے تحت دفاع ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کے لئے 11,553.835 ملین روپےمختص

منگل 10 جون 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران دفاع ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کے لئے 11,553.835 ملین روپے جبکہ دفاعی پیداوار ڈویژن کے جاری منصوبوں کے لئے 1786ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق دفاع ڈویژن کے جاری منصوں میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لئے 4000 ملین روپے ، پاکستان میں پی ایم ڈی سی کی ہائیڈرو مک کو جدید بنانے کے لئے 2998.600ملین روپے ،نیو جنریشن نیشنل جیوڈیٹک ڈیٹم آف پاکستان کے قیام کے لئے 920.545 ملین روپے ،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد فیز I کے لئے سی ڈی اے سے زمین کی خریداری کے لئے 800 ملین روپے سمیت مجموعی طورپر 11403.835 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئی سکیموں میں کوئنٹم ویلی پاکستان کے لئے 100ملین روپے اور اے ایف آئی سی کی توسیع کے لئے 50 ملین روپے سمیت مجموعی طور پر 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے جاری منصوبوں میں کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کے انفراسٹکچر کی اپ گریڈیشن کے لئے 1600 ملین روپے جبکہ گوادر میں شپ یارڈ کی کے قیام کے لئے منیجمنٹ سیل منصوبے کے لئے 186 ملین روپے سمیت مجموعی طور پر 1786ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات