Live Updates

پاکستان پٴْر امن ملک،احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے‘ مریم نواز

سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 10 جون 2025 22:25

پاکستان پٴْر امن ملک،احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین الاتہذیب مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔ احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوزا شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پٴْرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے۔

ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات