Live Updates

الخدمت کے تحت سندھ بھر کے مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم

منگل 10 جون 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سندھ بھر کے مستحق اور نادار خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد غربت کی چکی میں پسے ہوئے افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا اور معاشرتی ہمدردی کو فروغ دینا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد، تھرپارکر،بدین اور نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں مقیم ایک لاکھ سے زائدسفیدپوش اورمستحق گھرانوں کو قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت فراہم کیاگیا۔

اس موقع پر الخدمت کے ذمہ داران کا کہناتھاکہ عید قرباں ہمیں ایثار، قربانی اور اللہ کی رضا کے لیے ہر چیز نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے۔ اس موقع پر الخدمت کی جانب سے گوشت کی تقسیم صرف ایک فلاحی عمل نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے اور رب کی خوشنودی کے حصول کی سعی ہے۔

(جاری ہے)

الخدمت کے رضاکاروں نے عید کے تینوں دن اپنی خوشیاں قربان کرکے ضرورتمندوں،بیواں اوریتیموں تک گوشت پہنچایاتاکہ انہیں بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کیاجاسکے۔

ذمہ داران نے مزید کہا کہ الخدمت ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور طبقے کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر عملی اقدامات کرتی آئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال الخدمت فانڈیشن نیڈیڑھ ارب روپے سے نہ صرف پاکستان بلکہ فلسطین کے مظلوم متاثرین کیلئے بھی بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا جس کاگوشت لاکھوں ضرورتمند گھرانوں تک پہنچایاگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات