Live Updates

ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے لیے اب تحریک چلائی جائے گی،، مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

پورے سندھ میں 16 جون 2025 کو تعلقہ کی سطح پرجبکہ 25 جون کو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے

منگل 10 جون 2025 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ضمیر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سندھ کے ضلعی صدر و جنرل سیکریٹری سمیت مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری رشید کھوسو، نائب صدر مسعود بھٹی، فنانس سیکریٹری عبدالحق میمن، جوائنٹ سیکریٹری نگہت عباس، ضلع سکھر کے صدر محمد بخش مہر، ضلع شکار پور کے صدر عبدالحمید بھرچوند، ضلع تھر پارکر کے صدر محمد نواز خاصخیلی، جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم، ضلع حیدرآباد کے صدر شیف اللہ خاصخیلی، ضلع جام شورو کے صدر گل حسن اور ضلع جیکب آباد کے آرگنائزر ابرار احمد قریشی نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر ضمیر خان نے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز کے دیرینہ مسئلہ بینویل فنڈ ریٹائرڈ ملازمین کو نہ دینے پر سندھ حکومت کے اس رویئے کی سخت مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے لیے اب تحریک چلائی جائے گی، اس سلسلے میں اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ پورے سندھ میں 16 جون 2025 کو تعلقہ کی سطح پرجبکہ 25 جون کو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اس کے بعد کراچی میں ایک بڑا احتجاجی دھرنہ دیا جائے گا، ضمیر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے اس لیے اب گورنمنٹ ریٹائرڈ ملازمین پورے سندھ میں احتجاجی مظاہروں کے بعد کراچی میں ایک بڑا دھرنا دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پرامن طور اپنے مطالبات پر احتجاج کرتے آئے ہیں لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ہمارا گروپ انشورنس و بنونیل فنڈ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جب کہ ان فنڈز کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ کو کسی قسم کے بجٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں سے کرورڑوں روپے حکومت سندھ کے خزانے میں آتا ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ریٹایرڈ ملازمین کے بینویل فنڈ ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات