Live Updates

موجودہ حالات میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے جو خوش آئند ہے، مرزا اختیار بیگ

منگل 10 جون 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے بجٹ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے جو خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں آسکتا ہے، افراط زر 4 فیصد پر بتایا گیا ہے اور اسے 7 فیصد تک لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی ضرور ہے لیکن جب تک جی ڈی پی 7 فیصد پر نہیں آئی گی تو یہ صورتحال رہے گی تاہم امید ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ ڈھائی فیصد جی ڈی پی کے ساتھ مہنگائی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چاہے تھا کہ ڈیسک بجانے کے بجائے بجٹ تقریر کو سنتے تاکہ بہتری کی تجاویز دی جا سکتیں، انہوں نے نہ خود سنا اور نہ دوسروں کو سننے کا موقع دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین بجٹ پر بحث کے دوران اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات