غزہ کی صورتحال نازک، امریکہ نے اسے جنگی زون قرار دے دیا

بدھ 11 جون 2025 11:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی تصدیق ممکن نہیں کہقیدیوں کے معاملے میں پیشرفت ہو رہی ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹامی بروس نے کہا کہاس موقع پر میں اس پر بات نہیں کر سکتی کہ بنجمن نیتن یاھو نے کیا کہا۔

(جاری ہے)

غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مرکز کے قریب ہونے والی ہلاکتوں پر بات کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت غزہ میں انتہائی نازک صورت حال کا سامنا ہے، کیونکہ یہ علاقہ اب ایکمکمل جنگی زون" بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی پہلو کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔