Live Updates

’’تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی‘‘

پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا

بدھ 11 جون 2025 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اپنا ہدف بتا دیا اور کہا ہے کہ تبدیلی 6 ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے عزائم اور اہداف بتا دیے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ان کا مشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو مثالی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

میرا ہدف این سی اے میں سہولتیں بہتر کر کے پاکستان کو بیک اپ ٹیلنٹ دینا ہے۔ کرکٹ شائقین کو 6 ماہ میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب کوچنگ شروع کی، اس وقت پاکستان میں کوچنگ کلچر نہیں تھا۔ 2003 میں این سی اے اسٹارٹ کی اور 2007 تک اس کو دنیا کی بہترین اکیڈمیز میں لاکھڑا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل سابق کرکٹر سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن اور قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات