اوستہ محمد ،چانڈیہ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد قتل

بدھ 11 جون 2025 15:51

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) اوستہ محمد کے قریب چانڈیہ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے تین افراد قتل، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اوستہ محمد کے سٹی تھانہ کی حدود گاؤں ناصر خان جمالی میں چانڈیہ قبائل کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دونوں فریقین کے مشترکہ طور پر 3 افراد قتل ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

قتل ہونے والے افراد کی شناخت علی گل، شیراز علی اور سرفراز چانڈیو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تفتیش جاری ہے اور واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :