Live Updates

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں جاری 22 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

بدھ 11 جون 2025 15:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فیکلٹی ممبران کے لیے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جاری 22روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہو گیا ۔اس حوالے سے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی قیادت اور فیکلٹٹی ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران تھے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آؤٹ ریچ پروگرام کے مقاصد اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو تبدیل کرنے میں فیکلٹی کا مرکزی کردار ضر وری ہے ۔انہوں نے فیکلٹی کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایچ ای سی اور این اے ایچ ای کے وژن اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان نے اپنے خطاب میں پیشہ ورانہ ترقی اور معیار میں مسلسل اضافہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس طرح کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں کو سہولت فراہم کرنے پرایچ ای سی اور این اے ایچ ای کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا تسلسل قومی اور علمی ترقی کےلئے ضروری ہے۔ آخر میں شرکاء کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات