پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بدھ 11 جون 2025 15:51

پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.

(جاری ہے)

7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا جبکہ گہرائی 211 کلو میٹر تھی,زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔