Live Updates

عہدہ ملا تو بھارت اورپاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا، انڈین امریکن پال کپور

بدھ 11 جون 2025 15:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکا کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھائوں گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات