گھر سے 1کروڑروپے، 80تولہ سونا چوری، واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا

بدھ 11 جون 2025 16:44

گھر سے 1کروڑروپے، 80تولہ سونا چوری، واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) لاہور کے ایک گھر سے ایک کروڑ روپے اور 80تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم 1سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔

فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر دی تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 4ماہ سے واردات کی پلاننگ کررہا تھا، ملزم کے قبضہ سے 6لاکھ 47ہزار نقدی، جیولری، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔