Live Updates

اسرائیل کا یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملہ، بحری اور فضائی ناکہ بندی کی دھمکی

اسرائیلی فوج کا حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسی، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ

بدھ 11 جون 2025 16:47

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسی، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمایکس" پر بیان میں کہا کہ اگر حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر حملے بند نہ کیے گئے تو ان کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنیایمبری" نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تجارتی جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن عملے کو محتاط رہنے اور ڈیک پر نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات