Live Updates

7 حجاج کرام جدہ سے لاہور پہنچ گئے

صوبائی وزیر صحت عمران نذیر ،سول ایوی ایشن حکام نے استقبال کیا

بدھ 11 جون 2025 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)عازمین حج کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا،سعودیہ سے لاہور بعدازحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔جدہ سے ایئربلیو کی پرواز پی اے 473 کے ذریعے حجاز کرام کی واپسی کا آغاز کر دیا۔ایئربلیو کی پرواز سے 147حجاج کرام جدہ سے لاہور پہنچی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،سول ایوی ایشن حکام نے استقبال کیا۔

ڈائریکٹر حج سید عارف ظہور،ڈپٹی ڈائریکٹر مجیب الرحمان نے حاجیوں کو ہار پہنائے۔حجاج کے گھروالے اور رشتے دار بھی استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپکو اللہ تعالی نے اپنے گھر کی زیارت اور مقدس سرزمین پر حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے حجاج اکرام کو حج جیسا عظیم فریضہ ادا کرنے پر پنجاب حکومت کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا سفر جسمانی مشقت سے زیادہ روحانی بیداری اور قرب الہی کا سفر تھا، یہ وہ سعادت ہے جس کی خواہش ہر ممن کے دل میں ہوتی ہے، آپ کو اللہ نے یہ نعمت عطا کی ہم دعا گو ہیں کہ آپ کی عبادات، دعائیں اور توبہ بارگاہِ الہی میں مقبول ہوں۔

خواجہ عمران نذیر نے حجاج اکرام سے ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کی دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دعائوں میں پاک افواج کے ان جوانوں کو ضرور یاد رکھیے گا جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ملک کے عزت و وقار اور عظمت میں اضافہ کیا، اللہ تعالی آپ کے اس مقدس سفر کے اثرات آپ کی زندگی میں قائم رکھے اور ہم سب کو بھی یہ سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات