Live Updates

بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی درخواست مسترد

دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی ، تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا‘عدالت

بدھ 11 جون 2025 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہاکہ پولیس کو دو بار ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، تاہم ملزم کی جانب سے دونوں بار انکار کے بعد اب تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ پولیس ملزم کا مطلوبہ ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہائوس حملے سمیت 12 مقدمات میں تفتیش کے تحت ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی جس کا مقصد شواہد کی تصدیق اور تفتیش میں مزید پیش رفت حاصل کرنا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو مناسب مواقع دئیے گئے، مگر ٹیسٹ نہ کرانے کی ذمہ داری خود پولیس پر عائد ہوتی ہے، اس لیے مزید وقت دینا عدالتی وقت کے ضیاع کے مترادف ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات