چوہنگ میں شوہر نے گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا

بدھ 11 جون 2025 16:50

چوہنگ میں شوہر نے گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) چوہنگ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطاق مقتولہ کی شناخت نصرت انسا کے نام سے ہوئی جوکہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ شاپنگ کے لیے جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم امتیاز نے راستے میں روک کر فائرنگ کردی جس سے مقتولہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :