کوہستان اپر، ریسکیو1122 کی جانب سے آگ سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کا انعقاد

بدھ 11 جون 2025 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) کوہستان اپر میں ریسکیو1122 کی جانب سے آگ لگنے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی کارکردگی جانچنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی ہدایت پر آگ پر قابو پانے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر کال کرکے بتایا گیا کہ کمیلا بازار میں آگ لگ گئی۔

اس وقت ریسکیو ٹیم کی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں کسی اور جگہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف تھیں۔ ایک گاڑی کو وہاں سے فوراً بازار روانہ کیا گیا اور کارکردگی بہتر پائی گئی۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ریسکیو کے متعلقہ عملہ کو ہر وقت الرٹ اور تیار رہنے کی ہدایات دیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :