نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

بدھ 11 جون 2025 17:50

نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔