
ٹیسٹ نہ کرانے کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے، عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست مسترد
عدالت کا تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقہ سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم، اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے،اے ٹی سی جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا
فیصل علوی
بدھ 11 جون 2025
15:50

(جاری ہے)
عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ پولیس ملزم کا مطلوبہ ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔ عدالت نے کہا کہ عدالت پہلے ہی ملزم اور تفتیشی افسر کو دو مواقع دے چکی ہے، عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے دو چانس دئیے۔
ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کر دئیے۔ ٹیسٹ کروانے کیلئے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا انکار مسترد کرتے ہوئے پولیس کوفوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دی تھی۔ اے ٹی سی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت جج منظر علی گل نے کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹوگرافک اور پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر ڈی ایس پی جاوید نے رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی جس میں عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین بار ٹیسٹ کروانے سے انکار کیاتھا۔ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2 بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیاتھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جواب عدالت جمع کرایا گیا جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی۔بعدازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پھر پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے اورتفتیشی عمل میں تعاون سے انکار کر دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی تھی ۔ عمران خان نے تفتیشی افسران سے ملاقات کے بجائے ایک تحریری موقف کے ذریعے اپنا جواب بھجوایا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ یہ ٹیسٹ نہیں کروائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.