گوجرانوالہ ،میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے عملہ کا جی ٹی روڈ ،کچا ایمن آباد روڈ ،مکی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 11 جون 2025 22:22

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے حکم اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پرچیف آفیسر حیدر علی چٹھ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ضرورت سے زائد پانی ضائع کرنے والے چھوٹے، بڑے سروس اسٹیشن مالکان کی بھی شامت آ گئی۔

(جاری ہے)

زائد پانی استعمال کرنےروڈ پر پانی کھڑا کرنے پرایکشن لیتے ہوئے لینڈ انکروچمنٹ سپرائیٹنڈنٹ رحمت علی ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ،زبیر بٹ،ماجد علی مہر،یونس انصاری نے۔

شاہین آباد۔نبی پورہ۔کنگی والہ۔مکی روڈ سمیت دیگر مقامات پر 10سروس اسٹیشن سیل10ہزار جرمانہ عائد کرکے مالکان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ۔جبکہ جی ٹی روڈ پر150کے قریب ہتھ ریڑھی ،عارضی پھٹے،کوننٹرز،چابی اسٹال،سمیت دیگر کا موقع پر صفایا کر دیا گیا۔ ایک سو کے قریب تجاوزات کنندہ کو تجاوزات ہٹانے کی وارننگ جاری کی گئی ۔\378