
پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام
بدھ 11 جون 2025 22:56
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ ایکٹ (2017)، آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ (2018)، جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ (2018)، بچوں کا روزگار ایکٹ (1991) اور گھریلو کارکنوں کا ایکٹ (2002) متعارف کرائے۔ پاکستان نے بچوں کے استحصال، چائلڈ لیبر کی روک تھام اور متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال اور بحالی کے لیے موثر نظام اور سروس یونٹس بھی قائم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں بچوں کے حقوق پر قومی کمیشن، چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ اور چائلڈ ویلفیئر بیورو کا قیام بھی شامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگرچہ حکومت قوانین اور پالیسیاں نافذ کرتی آئی ہے مگر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے آجروں پر زور دیا کہ وہ چائلڈ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کام کی جگہیں استحصال سے پاک ہوں۔ صدر مملکت نے والدین اور سرپرستوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو مختصر مدتی فوائد پر ترجیح دیں۔ انہوں نے سکولوں اور اساتذہ سے کہا کہ وہ ان بچوں کی شناخت کریں جو سکول چھوڑ سکتے ہیں اور انہیں کلاس رومز میں رکھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا کو چائلڈ لیبر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کو کمزور خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ غزہ جیسے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی حالت زار پر فوری توجہ دیں، ان علاقوں میں ہزاروں معصوم بچے قابض افواج کے تشدد اور جارحیت کی وجہ سے بے گھر، زخمی یا یتیم ہوچکے ہیں، بہت سے بچوں کو بھوک، تکلیف اور چائلڈ لیبر میں شامل ہونے کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ ان بچوں کو فوری طور پر عالمی امداد، تحفظ اور انصاف کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں، میڈیا، اقوام متحدہ کے اداروں، ماہرین تعلیم، والدین اور علمائے کرام پر زور دیتا ہوں کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر اس نظام کا خاتمہ کرسکتے ہیں جہاں بچوں کا استحصال ہوتا ہے اور ایک ایسا پاکستان اور ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر بچہ خواب دیکھنے، سیکھنے اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے آزاد ہو۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.