Live Updates

qگورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 27 واں آج اجلاس طلب کرلیا

بدھ 11 جون 2025 19:45

۴لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) پنجاب اسمبلی کا 27 واں اجلاس اج 12 جون 2025، بروز جمعرات دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ آج سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب کا بجٹ 2025-26ء پیش کیا جائے گا۔ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن پیش کریں گے، بجٹ 13جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات