Live Updates

بتائیں بجٹ میں کسان کیلئے کیا رکھا گیا ہی شیخ وقاص اکرم

بدھ 11 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے بجٹ میں کسانوں کیلئے کیا رکھا گیا ہی صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایک ایک کرکے زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جارہا ہے، ہماری تمام زرعی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں ہے جو پہلے ہی تباہ حال ہیں، کپاس کی پیداوار 31 فیصد اور گندم کی پیداوار 13 فیصد کم ہوئی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ یہ حکومت کسان دشمن ہے، ان کی پالیسیاں کسانوں کے خلاف ہیں، بتایا جائے کہ بجٹ میں کسانوں کے لیے کیا رکھا گیا ہی انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں لیبر فورس میں کسانوں کا حصہ 37 فیصد ہے، 8 فروری کے انتخابات میں کسانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بجٹ میں کسانوں کو کچھ نہیں دیا گیا، پنجاب سے کسان رہنمائوں کو یہاں بلایا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو غذائی اجناس کی کمی ہے اسے پورا کرنے کے لیے زرمبادلہ کہاں سے آئے گا کسانوں کو 2200 ارب روپے نقصان ہوا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ کپاس کی پیداوار 30 ملین سے 10 ملین گانٹھوں تک آگئی ہے، کسان کے بچے بھوکے مررہے ہیں، کسان کا نقصان کون پورا کرے گا انہوںنے کہاکہ کیا ٹریکٹر اور ٹیوب ویل کی قیمت کم ہوئی یا اضافہ ہو ا کسان جس کو ٹریکٹر 3 گنا قیمت پر مل رہا ہے، اس پر سولر ڈیوٹی بھی لگا دی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات