Live Updates

امیر مقام سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل کی ملاقات،افغان مہاجرین اور میزبان کمیونٹیز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 11 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل نے وزارت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین عصمت اللہ شاہ اورسیو دی چلڈرن کی پروگرام آپریشنز منیجر رابعہ رؤف بھی موجود تھیں۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین اور میزبان کمیونٹیز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات