ْپردیسیوں کی کام پر واپسی شروع، ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر زائد کرائے وصول کرنے کے لیے سرگرم

محکمہ ٹرانسپورٹ بھی متحرک ہوگیا، کئی مقامات پر کارروائیاں، ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

بدھ 11 جون 2025 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پردیسیوں کی کام پر واپسی شروع، ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر زائد کرائے وصول کرنے کے لیے سرگرم، محکمہ ٹرانسپورٹ بھی متحرک ہوگیا، کئی مقامات پر کارروائیاں، ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے کے جرمانے عائد، مسافروں سے لیا گیا ہزاروں روپے کا اضافی کرایہ بھی واپس کروا دیاتفصیلات کے مطابق عید اپنوں میں کرنے کے بعد اب پردیسیوں کی کام پر واپسی شروع ہوگئی ہے پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپورٹرز ان سے اضافی کرایہ لینے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں جس پر سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور سیکریٹری اسد ضامن کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، سیکریٹری اسد ضامن، کمشنر سکھر فیاض عباسی اور ڈی سی ایم بی راجہ دھاریجو کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ سکھر کے سیکریٹری وسیم میمن نے اپنے عملے کے ہمراہ موٹروے پولیس کی مدد سیسکھر اور روہڑی بائی پاس پر کراچی سے آنے اور جانے والی مسافر کوچز اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی یے سیکریٹری وسیم میمن کے مطابق چیکنگ کے دوران متعدد ٹرانسپورٹرز پر زائد کرائے وصول کرنے پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہیجبکہ ان کی جانب سے مسافروں سے لیا گیا ہزاروں روپے کا زائد کرایہ بھی واپس کروا دیا گیا یے اور ٹرانسپورٹرز کو انتباہ جاری کردیا گیا ہے کہ وہ زائد کرایہ لینے سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔