Live Updates

ا ہلیان کراچی و سندھ کی پسماندہ بستیوں میں بھی دینی علم کے چراغ جلائے جا رہے ہیں ،پروفیسر عثمان صفدر

بدھ 11 جون 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) دینی اور دنیاوی علوم کے منفرد چراغ جلانے کیلئے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور البیان اکیڈمی کی وساطت اور کوششوں سے کراچی کی پوش آبادیوں اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی میدان میں وہ کار ہائے نمایاں سر انجام دیے جارہے ہیں جو سندھ کی پسماندہ بستیوں کے خواتین و حضرات اور خاص طور پر بچوں کے لئے دینی شعور و آگاہی بڑے مربوط انداز سے فراہم کر ر ہے ہیں اور ہمارے ادارے کے مستند اور جید علماء کرام کے علاوہ اندرون سندھ کے تجربہ کار اساتذہ کرام تعلیمی میدان سر گرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار (MIRC) کے مدیر پروفیسر عثمان صفدر، پروفیسر جواد موسیٰ ، پروفیسر حماد امین چاولہ، پروفیسر عبداللہ شمیم اور جامعہ کراچی اور ادارہ ہذا کے پروفیسر (مدیر تعلیم ) پروفیسر ڈاکٹر فرازالحق و دیگر اساتذہ کرام نے (جو فاضل مدینہ یونیورسٹی ہیں ) نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم شہری اور دیہی علاقوں میں دینی اور دنیاوی تعلیم کو عام کرنے کے لیے وہ نظام تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کا ہر شہری اور با لخصوص پاکستان کی تاجر برادری ہمارے اداروں میں ہمارے (Week end)ہفتہ وار پروگرام میں شریک ہو کر فہم دین کورس کے حوالے سے علمی اور شعوری اقدار سے بہرہ مند ہورہے ہیں یہ دینی تعلیم ہمیں دنیاوی اور اخروی زندگی میں کامیاب ہونے کا سبب بنے گی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات