Live Updates

ویں نیشنل وومن لاء کانفرنس 18 جون کو کراچی میں ہوگی

بدھ 11 جون 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے تحت 8 ویں نیشنل وومن لاء کانفرنس 18 جون کو آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہوگی.اس برس کانفرنس کا موضوع خواتین کے حقوق کی مساوات اور بااختیاریت کو فروغ دینا ہے۔جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کانفرنس کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سابق جسٹس شہاب سرکی آرگنائزنگ کمیٹی فریدہ منگریوایڈوکیٹ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،سید اسرارعلی ایڈوکیٹ،حارث امین بھٹی,سید ذوالفقارشاہ پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طاقتور اور کامیابی کی حامل خواتین محترمہ فاطمہ جناح،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو،عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ،جنرل نگار جوہر،عارفہ کریم،ڈاکٹر رتھ فاو،کوہ پیما ثمینہ بیگ،موٹیویٹر منیبہ مزاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نمایاں خدمات کی حامل خواتین میں ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔اس کانفرنس میں ممتاز شخصیات جسٹس ر سعیدہ جہاں،جسٹس ر سیدہ ماجدہ رضوی،پروفیسر فرحان عیسی،سید احمد شاہ،بیرسٹر سرفراز متیلو،کنول عابدی،تارا عذرا داود،شمسہ جبیں جواد،ڈاکٹر شہاب امام،دانش امان،غزالہ عارف کے علاوہ،خواتین ججز، وکلاء، لاء ایکسپرٹ شریک ہونگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات