ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت اجلاس،پولیس کارکردگی کا جائزہ

بدھ 11 جون 2025 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی زیر صدارت سب ڈویژن حیدری اور سول لائنز کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی ایس پی حیدری احمد بخش راہوجو اور ڈی ایس پی سول لائنز سعد جبار سمیت شہر کے دونوں سب ڈویژنز کے ایس ایچ اوز کی شرکت۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران پولیس کارکردگی اور جرائم کے اعداد و شمار کا بغور جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی لاڑکانہ نے جرائم میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لانے اور مسروقہ مالیت برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی لاڑکانہ نے کسی بھی ممکنہ واردات یا واقعہ کی صورت میں سب ڈویژنل پولیس افسر کو موقع پر پہنچنے اور صورتحال کی بروقت آگاہی دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :