دو سطحی نظام کے تحت بجلی کی فراہمی نے ایلیٹ کلاس کو سہولتوں اور عام شہریوں کو نظر انداز کرنے کا عمل جاری

عید کے تین دن بھی عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے محروم رکھا، کراچی میں فالٹ کا نام دے کر بجلی بند کی گئی

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) مرکزی کمیٹی ایم پی پی نے کہا ہے کہ دو سطحی نظام کے تحت بجلی کی فراہمی نے ایلیٹ کلاس کو سہولتوں اور عام شہریوں کو نظر انداز کرنے کا عمل جاری رکھ کر عید کے تین دن بھی عوام کو بجلی کی عدم فراہمی سے محروم رکھا۔ وڈیروں،وزرا اور اہم شخصیات کی گوٹھوں پر آمد اور ملک بھر میں وی آئی پیز کی اپنے علاقوں میں آمد پر منسلکہ علاقے بجلی سے محروم رہے۔

کراچی میں فالٹ کا نام دے کر بجلی بند کی گئی۔جبکہ عید کے چوتھے دن سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی و بجلی کے کرائسس، گیس کی کمی سے عوام سخت بیزار ہیں۔ اندرون سندھ اور ملک کے مختلف اربن اور رورل ایریاز میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ ملک میں امیر اور اہم منصب والوں کو غریب عوام کا کسی صورت خیال نہیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک، حیسکو، واپڈا عوام پر بوجھ ہیں۔

واپڈا کرپشن کا گڑھ ہے جبکہ حیسکو بھی بجلی چوری کرانے میں برابر کا حصہ دار ہے۔ کرپٹ افسروں کی وجہ سے گاں گوٹھ بجلی سے مھروم رہتے ہیں۔ کے الیکٹرک سمیت تمام ادارے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وفاق اور صوبہ دونوں عوام کو ریلیف دیں۔ دہرا سسٹم واضع طور پر ملک کے لئے عوام سے سیاسی قیادت کے مخلص نہ ہو نے کی دلیل ہے۔ ایم پی پی وزیر اعظم، گورنر سندھ و دیگر حکام سے فوری اسکا نوٹس لینے ہای ٹینشن لائن جو ختم ہو رہی ہیں انہیں درست کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ وزرا اور اہم عہدیدار اپنے علاقوں کے عوام کو بھی انسان سمجھیں انکے ووٹ کا حق ادا کریں۔ عوام کے مسائل پریس کانفرنس سے نہیں عملی اقدام سے حل ہوں گے۔