ھ*پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع کرا دی

جمعرات 12 جون 2025 03:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ شدید مہنگائی اور معاشی دباؤ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابقہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے، ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد (Unfreeze) کر کے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے، مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظرثانی کو یقینی بنایا جائے، اس سے ملازمین عزت و وقار کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے سکیں گے۔

قرارداد پر قاضی احمد سعید،رئیس نبیل احمد، نیلم جبار چوہدری، سید علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط بھی موجود ہیں۔