
حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے مگر درآمدی پینلز پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ،ریحان نسیم بھراڑہ
اڑان پاکستان کے تحت برآمدات کو 60۔ ارب ڈالر تک بڑھانے کے سلسلہ میں برآمد کنندگان کیلئے کوئی پیکج بھی نہیں دیا گیا
جمعرات 12 جون 2025 10:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نان فائلرز پر بعض پابندیوں کے علاوہ اس نظام کے خاتمے کیلئے کوئی واضح قدم نہیں اٹھا یا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے مگر درآمدی پینلز پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے ہمیں بہت زیادہ توقعات تھیں تاہم شاید آئندہ ترامیم کے ذریعے اس میں بہتری لائی جا سکے۔ تعمیراتی شعبہ کے بارے میں ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ کروڑ گھروں کی کمی ہے ہم نے تجویز دی تھی کہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ تک کے ایک گھر کو ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کمرشل پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر کے اچھا اقدام اٹھایا ہے مگر زراعت اور برآمدات کے حوالے سے کوئی غیر معمولی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویونگ انڈسٹری فی الحال اچھی طرح چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ بھی سٹیک ہولڈرز کی بجائے مخصوص افراد کی مشاورت سے بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ کے علاوہ سابق صدور اور ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے جنھوں نے صحافیوں کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر قومی اسمبلی سے براہ راست ٹی وی پر دیکھی اور سنی۔مزید قومی خبریں
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.