پاکستان، افغانستان، یو اے ای ٹی20 سیریز کیلئے بات چیت کا آغاز

سیریز کو ایشیا کپ کی تیاریوں سے متعلق شیڈول کیا جا رہا ہے، ایشیا کپ بھی ممکنہ طور پر یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے

جمعرات 12 جون 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی20 سیریز کیلیے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین ممالک کے درمیان یو اے ای میں سیریز کرانے کیلیے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغانستان کی 3 ٹی20 میچز کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے، جو ایف ٹی پی میں اگست میں شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق اب ٹی20 سیریز کے بجائے 3 ممالک کے درمیان سیریز کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق تین ممالک کے درمیان سیریز سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، سیریز کو ایشیا کپ کی تیاریوں سے متعلق شیڈول کیا جا رہا ہے، ایشیا کپ بھی ممکنہ طور پر یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے۔