Live Updates

ایشیاء کپ 2025ء بھارت سے منتقل کیے جانے کا امکان

اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق جلد اعلان کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 جون 2025 11:31

ایشیاء کپ 2025ء بھارت سے منتقل کیے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2025ء ) پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ایشیاء کپ 2025ء کی میزبانی بھارت سے چھین لیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایشیاء کپ کی میزبانی بھارت کو کرنی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم نہ آنے کے باعث اب پاکستان بھی اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

اہم ایونٹ میں ایشیاکپ کے علاوہ بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025ء اور مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026ء بھی شامل ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ستمبر میں شیڈول ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) متحدہ عرب امارات کو غیر جانبدار مقام کے طور پر حتمی شکل دے گی تاہم ایونٹ کا میزبان بھارت ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ایشیاکپ کا رواں ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ دو ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں 19 میچز شیڈول ہوں گے۔
دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق جلد اعلان کریں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ ایشیا کپ سے قبل امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلے جانے پر بات چیت جاری ہے تاہم منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات