Live Updates

وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں: سوئنگ کے سلطان کی ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 جون 2025 11:39

وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔
واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

 

مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شکل و شباہت پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999ء کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بالنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا، بلکہ وہ کسی ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے 1984ء سے 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹیں اور ون ڈے میں 502 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بھی رہے۔
بعد ازاں انہوں نے 1999ء ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کی، جہاں پاکستان فائنل تک پہنچا مگر ٹرافی نہ جیت سکا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات