Live Updates

بچے قوم کا مستقبل، اُنہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

جمعرات 12 جون 2025 12:16

بچے قوم کا مستقبل، اُنہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اُنہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بچوں سے مشقت سنگین سماجی مسئلہ اور جرم ہے،چائلڈ لیبر بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان بچوں کے تحفظ اور اُن کے بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت دیتا ہے، ہر بچہ تعلیم، تحفظ، کھیل اور صحت مند نشوونما کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ اور مشقت سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پارلیمان بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مشقت سے بچانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی اسمبلی میں "پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس" کا قیام عمل میں لیا گیا ہے جو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے میڈیا ،سول سوسائٹی اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ملک میں سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نے خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات